فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے گریڈ 16 سے 18 کی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان ملک کے مختلف سرکاری محکموں میں اعلی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کیلئے سرکاری افسر بننے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
ایف پی ایس سی کے جاری کردہ اشتہار کے مطابق ایئرپورٹس سکیورٹی فورس، کسٹمز، وزارت دفاع، اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت مختلف محکموں میں ملازمت کے مواقع دستیاب ہیں۔
وزارت ہوابازی کے تحت ایئرپورٹس سکیورٹی فورس میں انسپکٹر (گریڈ16) کی بھرتی کی جائے گی جبکہ ریونیو ڈویژن کے تحت ایف بی آر میں انسپکٹر کسٹمز اور انٹیلیجنس آفیسر (گریڈ 16) کی آسامیوں کیلئے امیدوار طلب کیے گئے ہیں۔
احتجاج کے دوران پکڑے گئے افراد کا اسپیڈی ٹرائل ہو گا، وزیر اطلاعات
وزارت دفاع کے تحت کورپس آف ای ایم ای میں سویلین سٹور آفیسر گریڈ 17، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز میں خواتین لائبریرین گریڈ 16، اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں جونیئر سائنٹیفک آفیسر گریڈ 17 کی اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ منیجر پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریشن گریڈ 16 کیلئے بھی اشتہار دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں سٹاف ویلفیئر آفیسر گریڈ 17، انسٹرکٹر نگریزی گریڈ 17 اور ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18کی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ تمام دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 16 دسمبر 2024 تک اپنی درخواستیں جمع کروا دیں۔ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر مکمل معلومات اور درخواست دینے کا طریقہ کار دستیاب ہے۔