انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کر لی

اردو نیوز  |  Nov 30, 2024

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے آج سنیچر کو صحافی اور اینکر پرسن مطیع اللہ جان کی دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج طاہر جاوید سپرا نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے مطلیع اللہ جان کو 30 نومبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

مطیع اللہ جان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صحافی مطیع اللہ سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی ہے اور پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

قبل ازیں صحافی ثاقب بشیر اور مطیع اللہ جان کی فیملی نے کہا تھا کہ اُن کو بدھ کی رات اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی پارکنگ سے اغوا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More