سوشل میڈیا پر لاشوں کی جھوٹی پوسٹیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: وزیر اطلاعات

اردو نیوز  |  Nov 30, 2024

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ڈی چوک میں خون کا ایک قطرہ نہیں گرا۔

سنیچر کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جنہوں نے لاشوں کی جھوٹی لاشوں خبریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

’ایک طرف انتشار اور تشدد کی سیاست ہے، بہت افسوس ہوتا ہے کہ اب لاشوں کی سیاست کی جا رہی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے کہ انتشار پھیلانے والے سرگرم ہو جاتے ہیں۔ ’ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنا شہباز شریف کا مشن ہے۔‘

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین دن ہو گئے پی ٹی آئی والے لاشوں اور زخمیوں کی درست تعداد تک نہیں بتا سکے اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کر سکے۔ ’اب تین دن ہو گئے ہیں تحریک انصاف مظاہرین پر فائرنگ کی ویڈیوز سامنے نہیں لا سکی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی والوں کو فوج کا فوبیا ہو چکا ہے اور یہ سپہ سالار کے خلاف جھوٹی پوسٹیں کر رہے ہیں۔‘

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ’گنڈاپور ایک بزدل آدمی ہے، اُس کو بڑھکیں مارنے کا حق نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو مظاہرین گرفتار کیے گئے اُن کا سپیڈی ٹرائل ہوگا اور کسی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’غیرملکی میڈیا ایسے فوٹیجز چلا رہا ہے جو پرانی ہیں۔ وہ رینجرز اہلکار جن کے بچے یتیم ہو گئے ان کے حوالے سے تو پی ٹی آئی نے کوئی پوسٹ نہیں کی۔ غریب لوگوں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی گئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر ہے۔ ’بیرون ملک سے مختلف وفود کا پاکستان آنا جانا شروع ہوا، سات ماہ میں اتنے وفود کبھی ملک میں نہیں آئے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More