مینز انڈر 19 ، ایشیا کپ پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے

ہم نیوز  |  Nov 30, 2024

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ میں گروپ اے کے میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے جبکہ گروپ بی کے میچزشارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو میزبانی پر 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے

پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، جاپان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں 6 دسمبر کو شیڈول سیمی فائنل کھیلیں گی۔

فائنل 8 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 دس بجے شروع ہونگے۔

15 رکنی اسکواڈ میں سے چار کھلاڑیوں محمد ریاض اللہ، سعد بیگ، شاہ زیب خان اور طیب عارف نے دسمبر 2023 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے آخری ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔

بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انڈیا میں نہیں کھیلے گا، محسن نقوی

پاکستان کی ٹیم سہہ ملکی ٹورنامنٹ افغانستان اور یو اے ای کے ساتھ اس وینیو پر کھیل چکی ہے ، فائنل میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ سعد بیگ کپتان، وکٹ کیپر، عبدالسبحان ، احمد حسین ، علی رضا ، فہام الحق ، فرحان یوسف، ہارون ارشد ،محمد احمد ، محمد حذیفہ ۔ محمد ریاض اللہ ،نوید احمد خان، شاہ زیب خان ، طیب عارف ، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔

پہلا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت تیس نومبر ، دوسرا میچ متحدہ عرب امارات سے دو دسمبر اور تیسرا میچ پاکستان جاپان چار دسمبر کو ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More