اردو نیوز | Nov 29, 2024
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ سال کی نسبت پہلے 10 دن میں 11 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 38 ہزار درخواستیں سامنے آچکی ہیں۔‘ انہوں نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا کہ ’نامزد بینک سنیچر اور اتوار کو بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے۔‘ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’ریگولر سکیم کے تحت دو لاکھ روپے کی ادائیگی سے حج بکنگ کروائی جا سکتی ہے، حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ تین دسمبر ہے۔‘
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More