سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد فی اونس کی قیمت 2640 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا 700 روپے سستا ہو گیا جس سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
سونا 3600 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 73 ہزار 500 ہو گئی
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔