یو اے ای کا نیا ویزا قانون۔۔ نوکری کے لئے جانے والے پاکستانیوں کے لئے کون سی نئی شرط عائد کر دی گئی؟

ہماری ویب  |  Nov 28, 2024

متحدہ عرب امارات نے ملازمت کے لیے ویزا حاصل کرنے والے پاکستانیوں پر ایک نئی شرط عائد کر دی ہے، جس کے تحت کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہوگا۔

پاکستان بیورو آف امیگریشن کے مطابق، امارات میں ملازمت کا ویزا حاصل کرنے والوں کو اپنے کردار کی تصدیق کے لیے پولیس سے سند فراہم کرنا ہوگی۔ یہ اقدام پاکستانی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی مثبت قدم قرار دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے شکایات کی روک تھام ممکن ہوگی اور اعتماد سازی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی، میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ یو اے ای پہلے ہی پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزوں پر پابندی لگا چکا ہے، جو مختلف شکایات کے باعث کیا گیا۔

یہ نئی پالیسی امارات جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک یاددہانی ہے کہ سفری تیاریوں کے دوران تمام ضروری دستاویزات مکمل کر لی جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More