اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا۔
وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد پاک فوج نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ مظاہرین تمام تر رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے چائنہ چوک پر پہنچ گئے۔ جہاں مظاہرین اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان شدید شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج نے ڈی چوک پر موجود کنٹینرز کے اوپر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ جبکہ مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ احتجاج سب کا حق ہے، توڑ پھوڑ نہ کریں اور لوگوں کو نقصان نہ پہنچائیں، پرامن رہیں۔
مساجد سے ہونے والے اعلانات میں کہا جا رہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی کو اختیار دے دیا جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، محسن نقوی
رینجرز اہلکاروں نے مظاہرین کو چائنہ چوک کے قریب آگے بڑھنے سے روک رکھا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ روز آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کر لیا تھا۔ اور فوج کے شرپسند عناصر کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا احکامات ہیں۔