زمین کے گرد دو ماہ تک دوسرے چاند کی طرح گھومنے والا سیارچہ آج سے زمین سے دوری اختیار کرنا شروع کر دے گا۔
اس چھوٹے چاند کے زمین کے مدار سے نکلنے کی وجہ سورج کی مضبوط کشش ثقل کا اس کو اپنی جانب کھینچنا ہے، البتہ یہ سیارچہ جنوری میں ایک قلیل مدتی دورے پر زمین کے پاس پھر سے آئے گا۔
پی ٹی آئی ریڈلائن کراس نہ کرے،اسلام آباد میں کرفیو لگا سکتے ہیں، وزیر داخلہ
سائنس دان پُر امید ہیں کہ مشاہدے سے ان کو 2024 پی ٹی 5 نامی اس جرم کے متعلق جاننے کا موقع ملے گا جو ممکنہ طور پر ایک چٹان ہوسکتی ہے جو چاند سے کسی سیارچے کے ٹکرانے کے بعد نکلی ہو۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا
اس سے قبل تحقیق میں بتایا گیا تھا متعدد سیارچے زمین سے دور جانے سے پہلے اس کے گرد جزوی یا کلی بیضوی مدار میں گھومتے ہیں۔
مثال کے طور پر 2006 میں ایک چھوٹا سیارچہ زمین کے گرد تقریباً ایک برس تک گھوما تھا، جبکہ ایک اور سیارچے نے کئی سال تک ایسا کرنے کے بعد راہ بدل لی تھی۔