زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Nov 24, 2024

بلاوائیو: زمبابوے نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 41ویں اوور میں 205 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ رچرڈ نگراوا 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جبکہ سکندر رضا 39 اور مارومنی 29 رنز بنا سکے۔ شان ولیم نے 23 رنز بنائے۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 40 کے مجموعی رنز پر گری تھی۔

قومی ٹیم کے باولر سلمان علی آغا اور فیصل اکرم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ عامر جمال، محمد حسنین اور حارث روف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ 3 کھلاڑی آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔ نئے ٹیلنٹ کو ٹیم میں موقع دیا ہے۔ اور نوجوان کھلاڑی بھی پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اوورز بیٹنگ کے لیے مشکل ہوں گے۔ تاہم صورتحال کے مطابق ٹیم کو لے کر چلنا ہوتا ہے۔ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو8 وکٹوں سے ہرا دیا

قومی ٹیم میں آج عامر جمال، حسیب اللہ اور فیصل اکرم کا ڈیبیو ہوا ہے جبکہ زمبابوے سیریز میں پاکستان نے 3 اہم کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے۔

قومی اسکواڈ میں آج صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان محمد رضوان، کامران غلام، عرفان خان نیازی، سلمان علی آغا، حسیب اللہ، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More