سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ بشری بی بی جب بھی بات کریں ٹیم سے مشورہ کریں تو بہتر ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پروگرام پاکستان ٹو نائٹ میں گفگتو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پوری توجہ اقتدار بچانے پر ہے،ان لوگوں کو پاکستان کی کوئی پرواہ ہی نہیں۔
احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے والے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، فیصل واوڈا
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سنجیدہ لوگوں سے کریں گے تو کامیاب ہوں گے، ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں کو بھی احساس ہے کہ ملک اس طرح نہیں چلتا، محسن نقوی سے مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے سیاسی اورعدالتی نظام کو تباہ کردیا، حکومت عوام سے خوفزدہ ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کے اعلان سے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ملکی مفاد میں ہے، رانا ثنا اللہ
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہرموقع پر بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا، بانی پی ٹی آئی کے سعودی ولی عہد سے اچھے تعلقات رہے۔