پی سی بی میں آپریشن کلین اپ، 38 کوچز فارغ کرنےکا فیصلہ

ہم نیوز  |  Nov 24, 2024

پی سی بی میں آپریشن کلین اپ کا سلسلہ جاری، قومی ٹیم کے کوچز سلیکٹر ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کے بعد بورڈ میں اعلی افسران کی تبدیلی کے بعد ملک بھر سے 38 کوچزفارغ کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ مین کوچز کی بھر مار کھلاڑی کم اور کوچز کی تعداد زیادہ ہو گئی تھی رزلٹ بھی صفر تھا جس کے بعد پی سی بی نے یہ فیصلہ کیا۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو8 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے آپریشن کلین اپ کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے کوچز کو فارغ کر دیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع  پی سی بی کے مطابق  برطرف ہونے والے کوچز میں مجاہد جمشید، شاہد علی خان، طیب طاہر، جمیل، ہارون اور متعدد دیگر شامل ہیں۔

تلک ورما ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار 3 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں اظہر علی، اسد شفیق، جنید ضیا اور خرم نیازی شامل ہیں۔

کمیٹی مستقبل میں کوچنگ کی بہتری کے لیے سفارشات پیش کرے گی، پاکستان کر کٹ بورڈ نے ملک سطح پر کر کٹ کے میعار کو بڑھانے کے لئے کوچز کی تعداد مین کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More