ماہرہ اور ہمایوں کی عمر ہیروئن اور ہیرو بننے کی نہیں رہی، فردوس جمال

ہم نیوز  |  Nov 23, 2024

 سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اب ہیروئن اور ہیرو بننے کی عمر کے نہیں رہے انہیں اب اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کرنے چاہئیں۔

فردوس جمال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان پر ماضی میں کی جانے والی اپنی تنقید پر بھی بات کی اور میں نے کسی پر تنقید نہیں کی بلکہ اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

ابھیشیک اور ایشوریا کی علیحدگی کی افواہوں پر امیتابھ بچن کا سخت ردعمل

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام طور پر ہیرو اور ہیروئن کو کم عمر سمجھا جاتا ہے تو پھر کیا ماہرہ خان ٹین ایجر ہیں؟ اگر نہیں تو پھر اسے ہیروئن کیسے کہا اور سمجھا جا رہا ہے؟

فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ہیروئن ایسی ہوتی ہے، جسے دیکھ کر نوجوان لڑکوں کے دل میں ہلچل پیدا ہو جب کہ ماہرہ خان کو دیکھ کر ایسا نہیں ہوتا۔

ہمایوں سعید کو بھی ہیرو ماننے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نین کہا کہ ہیرو بڑا معصوم ہوتا ہے، جس کے اسکرین پر آنے کے بعد لوگوں کی نظریں ان سے نہیں ہٹتیں لیکن ہمایوں سعید کے وقت ایسا نہیں ہوتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More