بھارتی سکھ یاتریوں کی لاہور میں شاپنگ، آج واہگہ بارڈر کے راستے واپس انڈیا روانہ ہونگے۔
بابا گورو نانک جنم دن کی 555ویں جنم دن کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں۔
بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر
جہاں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ،PSGPCممبران و دیگر یاتریوں کو الوداع کریں گے ۔
یاتریوں نے جمعر ات اور جمعہ کے دن گورو دواہ ڈیرہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، شاہی قلعہ اور گریٹر اقبال پارک کی سیرکی ،سکھ خواتین نے انارکلی بازار اور شاہ عالم مارکیٹ میں سے شاپنگ بھی کی ۔
پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز سیف اللہ کھوکھر نے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں یاتریوں کے ساتھ مصروف دن گزارا۔
اسٹیٹ بینک کا بابا گرونانک کے555ویں یوم پیدائش پر 55روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان
پاکستان دورہ کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے یاتریوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور حکومت پاکستان نے ہماری مہمان نوازی کے لیے جو اقدامات کیے وہ قابل تعریف ہیں ہمیں مذہبی رسومات کے لیے پر سکون ماحول مہیا کیا گیا ۔
سکھ یاتری سربجیت سنگھ و دیگر نے کہا کہ ہمیں یہاں سیکورٹی اور رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، 10روزہ یاترا مکمل ہونے پر آج براستہ واہگہ بارڈر واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے ۔