بشریٰ بی بی کا سعودیہ بارے بیان سب سے بڑی پاکستان دشمنی:شہبازشریف

ہم نیوز  |  Nov 22, 2024

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب  سے متعلق  بیان سب سے بڑی پاکستان دشمنی ہے۔

کچھی کینال کی بحالی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سعودی عرب پاکستان کا دوست اور بھائی ملک ہے ،کوئی بھی حکومت ہو سعودی عرب نے بلا تفریق معاونت کی ہے.

موٹرویز آج رات 8بجے سے بند رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب نے مالی ، اقتصادی اور ڈپلومیٹک مدد فراہم کی ہے ،سعودی عرب نے جو مدد فراہم کی اس کی کوئی مثال نہیں ،مدد کے باوجود سعودی عرب نے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

کل جو بیان آیا اس سے بڑھ کر پاکستان سے کوئی دشمنی نہیں ہو سکتی ،بدقسمتی سے ایسے واقعات کی روش چل پڑی ہے ،سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کیلئے اپنے دروازے کھولے۔

مجھے کہا گیا کہ وزیراعظم آپ منصوبے لائیں ہم انتظار کر رہےہیں ،جس دوست کا یہ رویہ ہو اوراس کیخلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے،دل میں اچھے جذبات کے بجائے زہر آلودہ بیان دے رہے ہیں۔

معاشرے میں ایسا زہر گھول رہےہیں جس کا ان کو اندازہ نہیں ،شاہ عبداللہ نےنوازشریف کاہاتھ تھام کر کہا پاکستان ہمارا سگا بھائی ہے،کوئی ایسا ہاتھ جو پاک سعودیہ تعلقات میں رکاوٹ بنے گا قوم اسے توڑ دے گی۔

محمود الرشید کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج

ایسا الزام لگایا گیا جو کوئی سوچ نہیں سکتا ،سیاسی مفادات کیلئے نفرتوں کے بیج بوئے جا رہےہیں ،یہ کیسا سیاسی مفاد ہے جو پاکستان کے اعلیٰ ترین مفاد کوذبح کیا جا رہاہے،قوم کے اندر اتحاد کو پارا پارا کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

ہمیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملک دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا،سعودی عرب جیسے دوست کے ساتھ پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی کاوشوں سے کچھی کینال کی بحالی کا مرحلہ مکمل ہوا ،احسن اقبال ، چیئرمین واپڈا کا شکر گزار ہوں جن کی محنت سے منصوبہ مکمل ہوا۔

نواز شریف کے دور حکومت میں اس منصوبے کا آغاز ہوا ،کچھی کینال بحالی پر بلوچستا ن اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، منصوبے کے اصل محسن نواز شریف ہیں۔

عمران خان ننگے پاؤں مدینہ گئے، واپسی پر باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں، یہ آپ کسے لے کر آئے، بشریٰ بی بی

منصوبے کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کیلئےوسائل فراہم کریں گے،خوشی ہے بلوچستان اور پنجاب کو محنتی وزرائے اعلیٰ ملے ہیں ،دونوں صوبوں کے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔

پنجاب میں کینسر اسپتال پر کام اور فری ٹریکٹر تقسیم کیے جار ہےہیں ،ٹریکٹر کی تقسیم سے زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا ،مریم نواز جیسے کام کر رہی ہیں جلد اس کے مثبت اثرات سامنے آئیںگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More