بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے متعلق سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات چلائے جا رہے ہیں ، بشریٰ بی بی نے یہ بالکل نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے کال کرکے شریعت کے بارے میں بات کی۔
خانہ کعبہ جا کر کہہ سکتا ہوں بشریٰ بی بی کی بات جھوٹ ہے ، جنرل ( ر ) باجوہ
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا، محمد بن سلمان اور بانی پی ٹی آئی کے مثالی تعلقات ہیں، حکومت ان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا ہے، احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لئے جعلی حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔