پاک بھارت سیریز ہوتی تھیں تو لوگ ایشز بھولنا شروع ہو گئے تھے، شیکھر لوتھرا

ہم نیوز  |  Nov 21, 2024

بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے بی سی سی آئی اور بی جے پی کو ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کسی ایک کے دم پر نہیں چلنا چاہیے، پیسے کی ریل پیل سے آپ کرکٹ کا دل نہیں دل جیت سکتے اور نہ ہی لوگوں کے دلوں میں ماحول بناسکتے ہیں، وہ ماحول تب بنتا ہے جب بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان کی سیریز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاک بھارت سیریز ہوتی تھیں تو لوگ ایشزبھولنا شروع ہوگئے تھے اب حالات یہ ہیں کہ ہم جانا نہیں چاہتے جبکہ دوسرا ملک آپ کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔

شیکھر لوتھرا کا کہنا تھا کہ بی جے پی مسلمان اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر ووٹ لیتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ بھارت جاکر محبت کاپیغام دیا لیکن مودی سرکار ایک قدم بھی چلنے کو تیار نہیں۔

فخر زمان میچ واریئر ، فٹنس مسائل حل ہوتے ہی واپس لے آئیں گے ، عاقب جاوید

ان کا کہنا تھا کہ آج جے شاہ کو بھارت سہ رہا ہے اور کل پوری دنیا انہیں جھیلے گی،بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے کرکٹ برباد ہوتی جارہی ہے اور حالات یہ ہیں کہ کبھی ہم ٹیسٹ میں 36 اور کبھی 46 پر آل آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ناکامیوں پر بھی کپتان اور کوچ کیخلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا کیونکہ سب کچھ سیاسی ہوتا جارہا ہے، ہم اپنے گراؤنڈ میں اسپن ٹریک پر 147 رنز کا ہدف کا تعاقب نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول تعطل کا شکار ہے، آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے چیمپیئنز ٹرافی کے بارے میں فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More