ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں پھر سے بڑا جھٹکا!
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2144 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار 587 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی ہوئی تھی، لیکن تازہ ترین اضافہ نے ایک مرتبہ پھر خریداروں کو حیران کردیا ہے۔
صارفین کے لیے یہ قیمتیں حیرت انگیز ہیں جبکہ سرمایہ کار اس صورتحال کو غور سے دیکھ رہے ہیں، کیونکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔