احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

ہم نیوز  |  Nov 17, 2024

 24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں اختلافات  سامنے آ گئے۔

پشاور سٹی کے سینیئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، تقدیر علی نے اپنا استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام میں کیا۔

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سینیئر نائب صدر نے بھی ہاتھ سے لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کردیا، ضلع  پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے اوراختلافات عہدوں کے تقسیم پر سامنے آئے ہیں۔

 دوسری جانب  ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے میں مرکزی رہنما مصروف ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی پشاور ریجن ارباب عاصم کا کہنا تھا کہ پارٹی میں معمولی اختلافات آتے رہتے ہیں، عہدوں کی تقسیم کا مسئہ ہے جوحل ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More