پی ٹی اے نے اداروں اور فری لانسرز کیلئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل آسان کر دیا

ہم نیوز  |  Nov 16, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی پی ٹی اے نے اداروں اور فری لانسرز کیلئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل آسان کر دیا۔

پی ٹی اے کے مطابق ادارے اور فری لانسرز پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر وی پی اینز باآسانی رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم مکمل اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا اہم ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نمبر، کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات اور ٹیکس دہندہ کی حیثیت شامل ہیں۔فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی کے ساتھ وابستگی کی تصدیق کیلئے ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیویٹی کیلئے آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا، فکسڈ آئی پی ایڈریس کی صورت میں اسے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا انٹرنیٹ پر موجود قابل اعتراض مواد بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوخط

پی ٹی اے کے مطابق درخواست جمع کرانے کے 8 سے 10 گھنٹوں کے اندر منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔اب تک 20 ہزار سے زائد کمپنیاں اور فری لانسرزاپنے وی پی اینز رجسٹر کروا چکے۔

کمرشل مقاصد کیلئے وی پی این استعمال کرنے والےفری لانسر کی کیٹیگری کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔مطلوبہ معلومات سمیت امپلائر سے متعلقہ ثبوت بھی فراہم کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More