دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

سچ ٹی وی  |  Nov 16, 2024

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا گی، آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔

پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گری، چوتھی وکٹ سفیان مقیم نے حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 95 رنز گری، گلین میکسویل 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کا ہی شکار بنے۔

مقررہ 20 اووز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسیب اللّٰہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ناقص فیلڈنگدوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی کھلاڑیوں کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کی گئی۔ قومی فیلڈرز نے ایک دو نہیں بلکہ چار کیچز ڈراپ کیے۔ نسیم شاہ نے فریزر اور سلمان نے اسٹیونس کا آسان کیچ ڈراپ کیا، شاہین آفریدی اور بابراعظم نے بھی ایک ایک کیچ گرایا۔

خیال رہے تین ٹی ٹوئںٹی میچوں کی سیریز میں کینگروز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان پلینگ الیونمحمد رضوان (کپتان)، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، صفیان مقیم۔

آسٹریلین پلینگ الیونجوش انلگس (کپتان)، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور سپینسر جانسن۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More