اختلافات سے مسلمانوں کے اتحاد کو خطرات لاحق ہیں، امام مسجد نبوی

ہم نیوز  |  Nov 16, 2024

امام مسجد نبوی شیخ عبداللہ البیجان نے کہا ہے کہ اختلافات کی وجہ سے مسلمانوں کے اتحاد کو خطرات  لاحق ہیں۔

مسجد نبوی کے امام اور خطیب شیخ عبداللہ البیجان نے بھارت میں’’ اسلام انسانیت اور امن کا مذہب ہے‘‘ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

ایران کا حجاب سے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مسلمانوں کے اختلافات کی وجہ سے افراتفری پھیلنے اور جنگیں بھڑکنے کا خطرہ ہے۔

شیخ عبداللہ نے 35 ویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس میں بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سلامتی، امن، استحکام اور انسانی وقار کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کی عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کا تذکرہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More