ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ متعارف کرادیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔
انسٹا گرام میں نیا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا
اجلاس میں پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک نیا طریقہ متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارفین اب اپنے وی پی اینز ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹر ڈ کراسکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹرڈ کیے جا سکتے ہیں ، دوسری جانب مشاورتی اجلاس میں شرکا نے محفوظ رابطوں کیلئے وی پی این کی اہمیت کو تسلیم کیا،غیرقانونی سرگرمیوں میں وی پی اینز کے ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن فریم ورک آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلئے بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی ممکن بنانے کاعمل ہے جب کہ وی پی اینزکی رجسٹریشن کیلئےکمپنیوں اورفری لانسرزکی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔