2024 کے پرکشش ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے اس اداکار کا تعلق کس ملک سے ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 14, 2024

امریکی لائف اینڈ اسٹائل میگزین ’پیپل‘ نے 2024 کے لیے دنیا کے "پرکشش ترین مرد" کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اس سال یہ اعزاز ملا ہے ہالی ووڈ کے 45 سالہ اداکار اور ہدایتکار جان کراسنسکی کو، جو اپنی شخصیت اور شاندار ہنر سے لاکھوں دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

پیپل میگزین کا یہ سالانہ انتخاب گزشتہ 38 برسوں سے شوبز اور فیشن انڈسٹری میں ایک اہم ایونٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جہاں دنیا بھر سے منتخب کردہ شخصیات اس اعزاز کے لیے امیدوار ہوتی ہیں۔ رواں برس بھی اس ٹائٹل کا اعلان دی لیٹ شو وِد اسٹیفن کولبرٹ میں کیا گیا، جس کے بعد جان کراسنسکی کی خوشی اور حیرت دونوں دیکھنے کے قابل تھیں۔

جان، جو اپنی لازوال اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری میں بھی اپنی پہچان بنا چکے ہیں، نے برطانوی اداکارہ ایملی بلنٹ سے شادی کی ہے اور وہ دو بچوں کے والد ہیں۔ کراسنسکی کا یہ اعزاز جیتنا اس بات کی علامت ہے کہ حقیقی کشش عمر سے زیادہ شخصیت اور کارکردگی پر مبنی ہوتی ہے۔

گزشتہ برس یہ اعزاز امریکی اداکار پیٹرک ڈیمپسی کو حاصل ہوا تھا، جنہوں نے اس اعزاز کو اپنی دیرینہ خواہش قرار دیا۔ 2022 میں کرس ایوان نے 41 برس کی عمر میں یہ ٹائٹل جیتا تھا جبکہ اس سے پہلے 2021 میں 52 سالہ پال رڈ کو پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا۔

مداحوں کے نزدیک یہ انتخاب نہ صرف جان کراسنسکی کی مقبولیت کو ثابت کرتا ہے بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ پرکشش ہونے کے لیے صرف خوبصورتی نہیں بلکہ کردار، صلاحیت اور حقیقی کشش بھی اہمیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More