ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر سکتے ہیں، صدر مملکت

ہم نیوز  |  Nov 14, 2024

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر کے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذیابیطس کے عالمی دن پر قوم کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ذیابیطس کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ غیر فعال طرز زندگی ہے۔ متوازن خوراک اور مناسب وزن سے ذیابیطس پر قابو پانا اور بچاؤ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کی بروقت علاج کی اہمیت سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے۔ اور میڈیا، سول سوسائٹی نجی شعبے کے تعاون سے آگاہی پیدا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی سیاستدان کوقید کرنے کے حق میں نہیں ، فضل الرحمان

آصف علی زرداری نے کہا کہ ذیابیطس کی سستی اور مؤثر دیکھ بھال کی سہولیات کی فراہمی کے نظام کی ضرورت ہے۔ جبکہ قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے اپنے صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاؤ، علاج میں سرمایہ کاری کر کے اس چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر کے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More