چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمت عملی بنا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت چیلنجز کا سامنا ہے۔ اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہتر حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے سندھ کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے مسائل ہیں۔ جبکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہم چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو ہمارے ملک کے سب سے نوجوان لیڈر ہیں اور ان کے وژن کے مطابق ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہو گا، وزیر اعظم

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس بہت مضبوط پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ یونٹ ہے۔ اور نئی ٹیکنالوجی سے واقف نوجوانوں کو آگے لا رہے ہیں۔ یہی کوشش کریں گے کہ آپ کے لیے بہتر ملک چھوڑ کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 2 سال پہلے ملک میں سیلاب آیا اور لوگ بے گھر ہوئے۔ تاہم حکومت سندھ نے متاثرین کے لیے گھر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے گھر بنائیں گے۔ کیونکہ موسمیاتی تبدیلی جلدی جانے والی نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اور اگلے ڈیڑھ سال میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ اس منصوبے کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ لوگوں کو گھر مہیا کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More