فائزہ حسن کا نئے اداکاروں کو اہم مشورہ

سچ ٹی وی  |  Nov 12, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فائزہ حسن نے نئے اداکاروں کو مشورہ دے دیا۔

فائزہ حسن نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی اور ساتھ ہی انہوں نے ڈراموں کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس دوران فائزہ حسن نے نئے اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اداکاروں میں نظم و ضبط ہونا چاہیے، اداکاروں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، زیادہ تر ان کا برتاؤ اچھا ہوتا ہے لیکن پھر بھی انہیں طرز عمل سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سیٹ پر دیگر سرگرمیوں میں شامل نہ ہوں جیسے سیلفی لینا، چٹ چیٹ کرنا، سیٹ پر سونا، دوسروں کو نیچا دکھانے جیسے طرز عمل میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دفاتر کے لیے ایک مخصوص ضابطہ اخلاق ہوتا ہے، اداکاروں کو بھی اپنے سیٹ پر برتاؤ کرنے کے طریقے سیکھنے کی ضرورت ہے، انہیں سیٹ پر دوسروں کو لیکچر دینے سے بھی گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا کام نہیں ہے۔

پرانے وقتوں کے ڈرامے اور حالیہ ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فائزہ حسن نے کہا کہ یہ اب ایک مناسب صنعت بن چکی ہے اور پروڈکشن کا معیار بھی بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یاد ہے ہم ایک وین میں سفر کرتے تھے، اپنے کپڑے خود استری کرتے تھے اور اپنی تفصیلات کو ڈائریوں میں لکھتے تھے، تاہم اب صنعت پیشہ ورانہ ہے اور کمرشلزم نے قبضہ کر لیا ہے، آج کے اداکار اتنے پرجوش نہیں ہیں، وہ زیادہ پیسے اور کامیابی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More