اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

مسلسل مثبت رجحان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 146 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 93 ہزار 502 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس 94 ہزار کی حد عبور کر گیا

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار میں تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  277 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More