نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنماء قتل

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

 بلو چستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پا رٹی کے مقامی رہنما ء جاں بحق ہو گئے ہیں

پو لیس کے مطابق گزشتہ روز کچھی میں جلا ل خان روڈ پر مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اورملزم  فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پنجاب حکومت کا مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ

مقتول کی نعش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مقتول کی شناخت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھاگ محمد اکبر بلوچ جو کہ نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے سابق جنرل سیکرٹری بھی تھے کے نا م سے ہو ئی ہے ۔

مقتول کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More