پنجاب میں اسموگ اور دھند کے باعث پروازیں متاثر

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

 صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات  گئے دھند کے باعث  فلائٹ آپریشن متاثر ، 2 پروازیں اسلام آباد اتار لی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  صوبہ پنجاب میں دھند سے لاہور، ملتان، فیصل آباد کی 8 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئی ہیں۔

کراچی سے لاہورنجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 406   اور دبئی سے لاہور  پہنچی پرواز پی اے 411  کی بھی اسلام اباد اتار لیا گیا۔

دھند اور اسموگ کے باعث کئی پروازیں منسوخ ، ریل سروس بھی متاثر

ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ فلائٹ شیڈول کے مطابق فیصل آباد اور ملتان کی 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ ملک بھر کی 60 پروازوں تاخیر کا شکار ہیں۔

جدہ ملتان کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں ایس وی 800، 801 منسوخ کی گئی ہیں، شارجہ ملتان کی پرواز پی اے 813 فیصل آباد، دبئی ایف زیڈ 392 بھی منسوخ ہوئی ہے۔

دبئی ملتان کی نجی ایئر کی پرواز پی اے 811 کراچی اتاری گئی، کراچی ملتان پرواز پی کے330 اور شارجہ فیصل آباد پرواز جی 9562 کی لاہور میں لینڈنگ ہوئی۔

دبئی فیصل آباد پرواز ایف زیڈ392 اور کراچی فیصل آباد پرواز پی کے 340 لاہور اتاری گئیں  جبکہ پشاور سے دبئی کی پی آئی اے کی پرواز 283 کراچی اتاری گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More