غیرتصدیق شدہ 200 سے زائد وی پی این بلاک

ہم نیوز  |  Nov 11, 2024

پی ٹی اے نے غیرقانونی آپریشن چلانے والی سوشل میڈیا ایپس کیخلاف بڑا آپریشن شروع کردیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے انتظامیہ نے سوشل میڈیا فائیر وال تک رسائی حاصل کرنا شروع کردی،پاکستان نے اس فائیر وال کو حاصل کرنے کیلیے چینی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

غیرتصدیق شدہ دو سو سے زائد وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) بلاک کردیے گئے،پی ٹی اے کی سائبروجیلینس برانچ برگیڈئیر مکرم کی سربراہی میں وی پی این آپریشن کی نگرانی کررہی ہے۔

پی ٹی اے کے ساتھ بیس ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہیں،سات لاکھ سے زائد صارفین قانونی وی پی این استعمال کررہے ہیں،دو کروڑ سترلاکھ صارفین غیرقانونی یا غیررجسٹرڈ وی پی این استعمال کررہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے چار سو انہتر غیررجسٹرڈ موبائل ایپس بند کردی گئی،چوبیس سے زائد غیرقانونی سوشل میڈیا ایپس کے یو آر ایل بلاک کردیے گئے۔

سموگ کنٹرول میں ناکامی کے عدالتی ریمارکس،مریم اورنگزیب کا اظہار افسوس

ستائیس ہزار سے زائد غیرقانونی ایپس چلانے والی موبائل سمیں بلاک کردی گئی،پی ٹی اے کے اعلیٰ حکام نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو سوشل میڈیا پر غیرقانونی آپریشن کو روکنے کی کاروائی کی تصدیق کی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے تازہ ترین آپریشن غیررجسٹرڈ اور غیرتصدیق شدہ ایپس اور انکے صارفین کیخلاف شروع کیا گیا ہے،پی ٹی اے قوانین و ضوابط کی پاسداری کرنے والی ایپس اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

پی ٹی اے نے پاسداری نہ کرنے والی ایپس کے آپریشن کیخلاف کاروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More