مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  Nov 11, 2024

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا۔ہماری بانی پی ٹی آئی سے بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ کس نے ڈرامہ کیا، یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے۔

آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض کے حصول کی تیاریاں

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہی ہوسکتا ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے اوپر ظلم ہوتا رہاتو ہم پوری دنیا کو بتاتے رہے،میرے ساتھ ظلم ہوا تو اس وقت کے طاقت ور ترین شخص کا نام لیا۔

علی امین گنڈاپور اس بار خود ٹھیک ہوجائیں گے یا کردیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکے ملے ہونے کا شک ہے،دونوں طرف کھیلتے ہیں،علی امین گنڈاپور انتظامیہ سے کہتے ہیں ڈی چوک کو ہاتھ لگانے دیں پھر نکل جاؤں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More