حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ، عطاء تارڑ

ہم نیوز  |  Nov 09, 2024

وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، افسوس کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہورہا۔

علامہ محمد اقبال کا147 واں یوم ولادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ ریاست سے ریاست کے معاملات خارجہ پالیسی کاحصہ ہوتے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کوئی سیاسی لیڈر یاسیاسی جماعت پاکستان سے آگے نہیں، مسئلہ کشمیراور فلسطین کو سیاست سے بالاترہونا چاہیے۔

فلسطین سے متعلق زیک گولڈ سمتھ  کے بیان کی آج تک مذمت نہیں کی گئی، معاشرے میں تقسیم اور نفرتیں پیدا کرنا ایک سوچ سمجھا منصوبہ تھا، ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ قوم کو متحد کیا جائے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی، شہباز شریف

انہوں نے  یوم اقبال پر پیغام دیا کہ  پوری مسلم امہ کو اقبال کے خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، علامہ اقبال کے فلسفے اورشاعری کو وسطی ایشیا میں بھی پڑھایا جاتا ہے۔

علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کیاعلامہ اقبال کےافکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

کوئٹہ دھماکے کی مذمت  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور  ہرقدم اٹھائیں گے، دہشتگردی میں ملوث کئی سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More