اسموگ کی ابتر صورتحال ، پنجاب کے مختلف شہروں میں پارکس اور عجائب گھر بند

ہم نیوز  |  Nov 08, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی ابتر صورتحال کے باعث پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر آج سے 10 دن کے لیے بند کر دیئے گئے۔

پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی ، نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر گرفتاری اور جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

اسموگ کی روک تھام ، پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنیکا حکم

واضح رہے لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، فضائی آلودگی کے باعث سانس لینا دشوار ہو گیا ہے ،صبح سویرے لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 860 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اسموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More