بندروں نے سب کی دوڈے لگوا دی ۔۔ امریکی پولیس 40 بندروں کو تلاش کیوں کر رہی ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 08, 2024

امریکہ میں بندروں نے پولیس کی ناک میں دم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں پولیس کو 40 بندروں کی تلاش ہے۔ جس کے لیئے انہوں نے شہریوں سے بھی ایپل کی ہے کہ اگر انہیں کچھ معلوم ہو تو وہ اس بارے میں حکام سے معلومات شیئر کریں۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ جنوبی کیرولائنا کے ایک تحقیقی مرکز 'الفا جینیسز' سے بڑی تعداد میں بندروں کے فرار ہونے کی اطلاع ملی ہے جس پر وہاں کی پولیس حرکت میں آگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ وہ تحقیقی مرکز سے رابطے میں ہیں اور اپنی طرف سے سراغ لگانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے بندروں کو پکڑنے کے لیئے مختلف جگہوں پر جال بھی بچھا دیئے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے مقامی لوگوں کو بھی خبردار کر دیا ہے کہ وہ بندروں کو روکنے اور ان سے بچنے کے لیئے کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں اور جہاں کہیں بھی انہیں دیکھیں تو فوراً 911 پر اطلاع دیں۔

واضح رہے، الفا جینیسز اعلیٰ ترین معیار کی غیر انسانی پرائمیٹ مصنوعات اور بائیو ریسرچ سروسز فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More