جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی ، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونیکا امکان

ہم نیوز  |  Nov 08, 2024

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کچہری عدالت میں سماعت کریں گے ، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

گزشتہ تاریخ پر تمام ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی تھیں، شاہ محمود قریشی لاہور جیل میں ہونے باعث نقول وصول نہیں کر سکے تھے، ان کے وکلاء کو چالان کی نقول فراہم آج کیے جانے کا امکان ہے۔

عدالت نے تمام 125 ملزمان کو فرد جرم کے لیے آج طلب کر رکھا ہے ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ،آج غیر حاضر ہونے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More