پاک بحریہ کا بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ہم نیوز  |  Nov 04, 2024

پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل زمینی اور سمندری اہداف کو درستگی کیساتھ نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے،نظام جدید ترین نیوی گیشن سسٹم کیساتھ اپنی سمت اوررفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 700 روپے مہنگا

نیول چیف،پاک بحریہ کے سینئرافسران ،سائنسدانوں اورانجینئرز نے تجربےکامظاہرہ دیکھا،صدر اوروزیراعظم نے کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اورسائنسدانوں کومبارکباد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے بھی کامیاب میزائل تجربےپریونٹس اورسائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More