سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج، اہم قانون سازی کا امکان

ہم نیوز  |  Nov 04, 2024

سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے جس میں اہم قانون سازی کا امکان ہے، حکومتی اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے بلایا گیا تھا جس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے اوراب اجلاس چار بجے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے اور حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، آج انسداد دہشت گردی ترمیمی بل بھی منظورہونے کا امکان ہے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑپریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ ترمیمی آرڈینیس ایوان میں پیش کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل بھی منظورکرائے جانے کا امکان ہے۔

ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More