آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے ، پاکستان کی پہلی وکٹ تین کے اسکور پر گر گئی

ہم نیوز  |  Nov 04, 2024

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی پہلی وکٹ تین کے اسکور پر گر گئی ۔

میلبورن میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔ پاکستان نے تیسرے اوور میں پہلا نقصان اٹھایا جب صائم ایوب ایک کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہو گئے۔

پہلے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More