لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی وزیر اعظم کی آمد سے چند منٹ قبل ڈورن حملہ ، دورہ منسوخ کر دیا

ہم نیوز  |  Nov 04, 2024

لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میں اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی آمد سے چند منٹ قبل ڈرون حملے کے باعث طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا کے دورے کیلئے روانہ ہو چکے تھے، تاہم ان کے مقررہ مقام تک پہنچنے سے 20 منٹ قبل میٹولا میں ایک ڈرون پھٹ گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر لبنان پہنچ گیا

حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیلی قصبے میٹولا میں فوجیوں سے ملاقات کیلئے طے شدہ اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More