معروف سیاستدان کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی

سچ ٹی وی  |  Nov 03, 2024

بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو 10 دنوں میں استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں مسلمان سیاستدان بابا صدیقی کی طرح قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ ناتھ کے نام ملنے والی ایک دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 10 دن میں وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ نہیں دیا تو ان کو بھی گزشتہ ماہ قتل ہونے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مسلم رہنما اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کی طرح قتل کردیا جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پولیس کو گزشتہ روز ان کے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر پر ایک نامعلوم نمبر سے موصول ہوا، پولیس حکام ابھی اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں کہ نمبر کس کا ہے۔

بھاتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو دھمکی آمیز پیغام کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ انہیں ملنے والی دھمکی کے حوالے سے اب تک ممبئی پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو بھارتی سیاسی شخصیت اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More