روس کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کا الزام ، امریکا نے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

ہم نیوز  |  Nov 03, 2024

امریکا نے روس کو جنگی سازو سامان دینے کے الزام میں 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں روسی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنے پر عائد کی گئی ہیں، روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔

بھارت اور امریکا کے درمیان 32ہزار کروڑ روپے مالیت کا فوجی معاہدہ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کی زد میں 19 بھارتی کمپنیاں اور 2 بھارتی شخصیات آئی ہیں، بھارتی کمپنیاں روس کو الیکٹرانک، کمپیوٹر اور ایوی ایشن سے متعلق آلات فراہم کر رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے دنیا بھر کی تقریباً 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More