بونیر ، پک اپ گہری کھائی میں جا گری ، 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Nov 03, 2024

بونیر میں پک اپ کھائی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پک اپ چغرزئی سے سواڑی جا رہی تھی کہ ڈوما کس کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

جیکب آباد، ٹریفک حادثہ ، 5افراد جاں بحق ، 20 زخمی

لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More