حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 7 یہودی ہلاک

سچ ٹی وی  |  Nov 01, 2024

لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے پر راکٹ حملوں میں 7 یہودی ہلاک ہوگئے۔ شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں جمعرات کو میٹولا اور حیفہ کے قریب کھیتوں میں کام کرنے والے چار غیر ملکیوں سمیت سات افراد مارے گئے، مرنے والے تمام افراد زرعی مزدور تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ہاتھوں حالیہ مہینوں میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ شہری ہلاکتیں ہیں جس کے بعد مرنے والے شہریوں کی تعداد 39 ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ایک راکٹ سرحدی شہر میٹولا کے قریب سیب کے باغ میں گرا جس میں پانچ افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوا، جن میں ایک اسرائیلی جبکہ باقی غیر ملکی شہری تھے۔

عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیفہ کے قریب داغے گئے ایک اور راکٹ میں زیتون کے باغ میں کام کرنے والے ماں بیٹا ہلاک ہوگئے، 60 سالہ مینا حسون اور 21 سالہ کرمی حسون کا تعلق عرب اکثریتی شہر شفرم سے تھا۔

خیال رہے کہ یہ حملے اُس وقت کیے گئے ہیں جب حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے بیان میں اسرائیل پر حملے جاری رکھنے اور شہید حسن نصر اللہ کے مقصد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More