ایشوریا ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی خبریں، امیتابھ بہو اور پوتی کا نام لینے سے گریز

سچ ٹی وی  |  Nov 01, 2024

بالی وڈ اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا ازدواجی تعلق گزشتہ کئی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے اور یہ افواہیں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں۔

کچھ روز قبل بھارتی میڈیا پر اسٹار جوڑی کی علیحدگی کی وجہ ابھیشیک اور بالی وڈ اداکارہ نمرت کورکا مبینہ غیر ازدواجی تعلق بتایا گیا تاہم اداکارہ نے اس تعلق کی مکمل طور پر تردید کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس دعویٰ کرتی ہیں کہ ایشوریا ابھیشیک جلد ہی ایک دوسرے سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہونے کا اعلان کریں گے ، فی الحال دونوں کے خاندان کا اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے دوران بگ بی امیتابھ بچن بھی اپنے کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے سیزن 16 میں اپنی بہو ایشوریا اور پوتی آرادھیا کا نام تک لینے سے گریز کرنے لگے ہیں ۔

حال ہی میں شو کی ایک ایپی سوڈ میں بگ بی نے بالی وڈ فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کے مقبول گانے 'کجرا رے' پر بات کی۔

اس دوران امیتابھ نے ابھیشیک اور رانی مکھرجی کا ذکر کیا لیکن گانے میں مرکزی کردار نبھانے والی اپنی بہو ایشوریا کا ذکر حتیٰ کہ نام لینے سے بھی گریز کیا۔

دوسری جانب ایک ایپی سوڈ میں بگ بی نے نواسے نواسیوں کا ذکر کرتے ہوئے نویا اور اگستیہ کا نام تو لیا لیکن آرادھیا کا ذکر بھی نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ کے اس عمل نے اسٹار کپل کے درمیان علیحدگی سے متعلق نئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More