گلگت بلتستان کا 77 واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے

ہم نیوز  |  Nov 01, 2024

  گلگت بلتستان کا  77 واں جشن آزادی آج  قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،اس موقع پرعام تعطیل ہے۔

جشن آزادی کے موقع پرتقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تقریب میں مہمان خصوصی گورنرجی بی سید مہدی شاہ ، وزیر اعلیٰ حاجی گلبرخان اور فورس کمانڈ نے پرچم کشائی کی، پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔

دوسری جانب آرمی ہیلی پیڈ میں بھی جشن آزادی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

پی آئی اے کی نجکاری ،85 ارب کے بجائے واحد بولی دہندہ کی صرف 10 ارب روپے کی پیشکش

یکم نومبر 1947ء کو گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی ، جی بی کی عوام کی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت اسکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کا خاتمہ کر دیا۔

ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاؤں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا، 1948ء میں ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان کو ہندوستان کے تسلط سے بھی آزاد کرا لیا گیا، گلگت سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہم مقام ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More