کرپشن میں ملوث ایف آئی اے امیگریشن کے 2 افسران برطرف، متعدد کی تنزلی

ہم نیوز  |  Oct 31, 2024

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے محکمہ امیگریشن کے 2 افسران کو کرپشن میں لوث ہونے پر برطرف جبکہ متعدد کی تنزلی کر دی گئی۔

دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کرپشن اور بد عنوانی ثابت ہو گئی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بدعنوانی میں ملوث افسران و اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ ثبوت ملنے کے بعد 2 افسران کو نوکری سے نکالنے کے ساتھ ساتھ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی  پھیلانے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم 

تنزلی کے بعد 6 اے ایس آئی کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر کی اے ایس آئی کے عہدے پر تنزلی کردی گئی۔

دستاویز کے مطابق کرپشن میں ملوث 8 ہیڈ کانسٹیبلز کی بھی کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی۔ کرپشن میں ملوث تمام افسران و اہلکاروں کے محکمانہ کارڈ ضبط کر کے انہیں ایڈمن برانچ ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More