اسرائیل بھاری نقصان اٹھانے کے بعد حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار

سچ ٹی وی  |  Oct 31, 2024

لبنان میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے  جنگ بندی پر تیار ہوگیا اور معاہدے کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سیکیورٹی حکام اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ لبنان میں جنگ بندی کا وقت اب آچکا ہے۔

بنجمن نیتن یاہو کی زیر صدارت اعلیٰ اسرائیلی حکام کا اجلاس ہوا جس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ لبنان میں لڑائی کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے نیتن یاہو کو لبنان میں بڑھتے ہوئے جانی و مالی نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب لبنان میں ٹھہرنے میں مزید نقصان ہی ہوگا۔ نیتن یاہو نے سیکیورٹی حکام کے اس مؤقف کو قبول کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More