معروف سینئر اداکارہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ آج تک محبت کی تعریف سمجھ نہیں آئی، اس لیے محبت پر یقین نہیں ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں یک طرفہ محبت سے متعلق سوال پراداکارہ نے جواب دیا کہ آج تک محبت کا تصور ہی سمجھ نہیں آیا۔
شادی کیلئے لڑکی مل گئی، گوہر رشید،مجھے پتہ ہے، اشنا شاہ کا دعویٰ
اداکارہ نے مزید کہا کہ 16 سے 25 سال کے درمیان 2 افراد ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں تو اسے محبت کا نام دے دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کسی رشتے میں اگر محبت سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت ہے تو وہ عزت کی ہے، مجھے محبت کی تعریف نہیں پتہ، کس چیز کو محبت کہتے ہیں کبھی یہ سمجھ نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچے زیادہ سمجھ دار ہیں کہ اگر محبت نہیں ملی تو کوئی بات نہیں آگے بڑھ جانا چاہیے۔