ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرمنوج تیواری کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے فوٹوسیشن کے دوران منوج تیواری نے پاکستانی کپتان فہیم اشرف اور آصف علی کےساتھ تصویربنوائی۔
بعد ازاں اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے منوج تیواری نے لکھا کہ سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹر نے اکٹھا کردیا۔
بھارتی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہانگ کانگ سکسز میں پاک انڈیا میچ کیلئے سب تیار ہیں، فوٹو سیشن کے دوران فہیم اشرف اور آصف علی کے ساتھ تصویربنائی۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ یکم سے3 نومبرتک ہوگا جس کیلئے پاکستان ٹیم پول سی میں بھارت اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے جب کہ یکم نومبر کو پاکستان ٹیم پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا بھارت کے ساتھ کھیلے گی۔